Sunday January 19, 2025

حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقریر پر پابندی ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیمرا کو عمران خان کی تقریر پر پابندی ہٹانے کی ہدایت کردی، حکومت نے سیکشن 5 کو بروئے کار لاتے ہوئے پیمرا کو ہدایت جاری کی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پیمرا کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر پابندی ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سیکشن 5 کو بروئے کار لاتے ہوئے پیمرا کو ہدایت جاری کی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل اعلامیہ پیمرا میں بتایا گیا تھا کہ پیمرا نے عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لے لیا ، عمران خان کی ریکارڈڈ تقاریراور پریس کانفرنس بھی نہیں دکھائی جاسکے گی۔ عمران خان کی 4 نومبر کی پریس کانفرنس مختلف ٹی وی چینلز پر نشر کی گئیں۔ عمران خان نے بے بنیاد الزامات لگا کر ریاستی اداروں کو خلاف سازشیں کیں۔ عمران خان نے قتل کی سازش کے بے بنیاد الزامات لگا کر اداروں کی ساکھ پر حملہ کیا۔ ایسے مواد کو نشر کرنے سے لوگوں میں نفرت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسے مواد کو نشر کرنے سے امن وعامہ کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ امن یا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا آرٹیکل 19 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

FOLLOW US