Wednesday May 8, 2024

عمران خان پر حملہ ہو سکتا ہے کوئی تھڑڈ پارٹی ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہو 72 گھنٹوں میں معاملات حل ہو سکتے ہیں، عجازالحق

لاہور : مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے محاذ آرائی ختم کرنے کےلئے سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مبینہ ملزم کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا اس سے لگتا ہے کوئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ہو سکتا ہے کوئی تھرڈ پارٹی ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہ رہی ہو۔ انہوں نے مزید کہا اگلے 48 سے72 گھنٹے بہت اہم ہیں جس میں معاملات بھی حل ہو سکتے ہیں۔جب رابطے استوار ہوں گے تو ہر کسی کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔اعجازالحق نے مزید کہا کہ عمران خان کے مطالبات کو دیکھا جائے تو اتنی بڑی ڈیمانڈ نہیں ہے۔

محاذ آرائی ختم ہوسکتی ہے جس کے لئے سب کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔جب کہ سینئر تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے میری اطلاع یہی ہے بیک ڈور سے کوئی رابطے ہو رہے تھے۔ کہا گیا کہ آپ کے مطالبات کا کوئی راستہ نکالتے ہیں۔اگر عمران خان پر حملہ نہ ہوتا تو صورتحال کچھ اور ہوتی۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ اب سارے داروں کو بہت سوچ سمجھ کر کام کرنا پڑے گا اب اگر جانا پڑا تو سب کو جانا پڑے گا۔دوسری جانب عمران خان پر قاتلانہ حملے کے الزام میں وزیر آباد سے ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا گیا،زیر حراست ملزموں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیر آباد سے ایک اور شخص کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ حراست میں لیا جانے والا شخص حملہ آور کا قریبی عزیز ہے۔ حملہ آورنوید موٹر سائیکل کے ذریعے اسی شخص کی دکان تک پہنچا تھا،پولیس کے مطابق ملزم نوید نے حملے سے پہلے اپنی موٹر سائیکل اس شخص کی دکان پر کھڑی کی تھی۔زیر حراست شخص سے مزید تفتیش جاری ہے

FOLLOW US