Sunday January 19, 2025

اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار، ایف آئی اے کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی۔ ایف آٖئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اعلامیے کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں ویڈیو جعلی ہے، اعظم سواتی سے منسوب ویڈیو اور آڈیو کا تفصیلی تجزیہ کیاگیا، ویڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم فارنزک تجزیہ کیا گیا ہے اور یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل معیار کے فارنزک سے ثابت ہوا ہے ویڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے، چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز اس میں شامل کی گئیں اور فوٹوشاپ کی گئی۔ایف آئی اے نے بتایا کہ اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں، اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے، اعظم سواتی تحریری درخواست دیں اور اپنے تمام تحفظات دیں۔ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ بظاہرجعلی ویڈیو سینیٹر اعظم سواتی کو بدنام کرنے کیلئے پھیلائی گئی۔

FOLLOW US