Monday November 10, 2025

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل ریلی کے دوران اپنے مقامی رہنماﺅں سے ناراض ہو گئیں ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : عمران خان پر حملے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیئے جائے گئے لیکن اس سلسلے میں جب زرتاج گل ریلی لے کر نکلیں تو اپنے ہی مقامی رہنماﺅں سے ناراض ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ریلی کے ہمراہ چلتی ہوئی آ رہی ہیں جبکہ ان کے دائیں اور بائیں جانب مقامی رہنما موجود ہیں جو کہ تیزی سے چلتے ہوئے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں اور زرتاگل بھی اس دوران ان کے درمیان تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں ،

چلتے چلتے جب دائیں اور بائیں جانب رہنما زرتاج گل کے بہت قریب آجاتے ہیں اور ان کیلئے ٹکرائے بغیر چلنا ناممکن ہو جاتاہے تو وہ غصے سے پیچھے ہی رک جاتی ہیں اور ان سے کہتی ہیں کہ آپ چلے جائیں ، اس دوران پی ٹی آئی کے مقامی رہنما رک کر زرتاج گل کی جانب حیرانی سے دیکھتے ہیں، اتنے خاتون رہنما اپنے بائیں جانب خالی جگہ کی جانب بڑھ جاتی ہیں ۔ گزشتہ روز لاہور ، راولپنڈی ،کراچی سمیت پاکستان کے بیشتر شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کیئے گئے ، فیض آباد اور کراچی میں مظاہرین پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جبکہ کارکنان نے پولیس پر پتھراﺅ بھی کیا ۔

https://twitter.com/KeepsamM/status/1588539220150603784?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1588539220150603784%7Ctwgr%5E0ed31d19f58ecc603be97d74623ec62c30d508c0%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F05-Nov-2022%2F1505475