Monday May 6, 2024

مدعی کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو قانونی آپشنز موجود ہیں پرامن احتجاج جاری رہے گا،۔ شاہ محمود قریشی کا بیان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔مدعی کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو قانونی آپشنز موجود ہے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کی جانب سے اہم ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ انہیں اور میاں اسلم کو عمران خان کا پیغام موصول ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف، رانا ثناء اللہ سمیت 3 افراد ان پر ہونے والے حملے کے ذمے دار ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں افراد کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ تینوں افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے، اگر ان تینوں افراد کو ان کے عہدوں سے نہ ہٹایا گیا تو پھر ملک گیر احتجاج ہو گا۔ اسی حوالے سے ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے مخالف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں۔عمران خان پر قاتلانہ حملے میں گرفتار ملزم کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو سب حیران ہوں گے۔ویڈیو ہم تک پہنچی تو ہم نے اس کو روکا،سمجھ نہیں آرہا یہ جاری کرائی گئی،یا جاری ہوئی؟ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعہ کی ایف آئی آر اب تک درج نہیں ہوئی۔

اس واقعہ کی ایف آئی آر شاید مینیج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جوقابل مذمت ہے۔یہ واقعہ تشویشناک اور قابل افسوس ہے۔لانگ مارچ میں 4 افراد جاں بحق ہوئے،وزیرآباد میں معظم نامی شہری جاں بحق ہوا۔وزیراعظم نے لانگ مارچ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ اس واقعہ پرعمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کا رویہ بھی قابل افسوس ہے۔

FOLLOW US