اسلام آباد: گزشتہ روزفیض آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے معاملے پر تھانہ آئی 9 پولیس نے 2 الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی، عامر کیانی سمیت 250 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاہے،پولیس نے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے ،دونوں مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے ۔ ایف آئی آر کے مطابق فیض آباد اور آئی جے پی روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں نے مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے ایف سی اور اسلام آباد پولیس پر پتھراﺅ کیا ، مظاہرین نے موٹر سائیکلیں جلائیں اور املاک کو نقصان پہنچایا۔









