اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ ترلے کریں گے اور پاؤں پکڑیں گے۔ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ موخر کیے جانے کے اعلان پر اپنے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا ” لانگ مارچ میں وقفہ، عمران خان کی مکمّل صحت یابی تک مؤخر.وقفے کے دوران صرف ترلے اور پاؤں پکڑنے کا پروگرام ہو گا.” خیال رہے کہ شوکت خانم ہسپتال سے خطاب میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جیسے ہی صحت مند ہوں گے تو دوبارہ اسلام آباد کی کال دیں گے۔
لانگ مارچ میں وقفہ IK کی مکمّل صحت یابی تک مؤخر.وقفے کے دوران صرف ترلے اور پاؤں پکڑنے کا پروگرام ھو گا..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 4, 2022