Monday January 27, 2025

“اتنی تفصیل کے ساتھ حملے کا علم تو تبھی ہو سکتا ہے جب پلان آپ کا اپنا ہو”

اسلام آباد: اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خطاب پر سوالات اٹھا دیے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا “چار گولیوں کے ساتھ ماشاءاللہ ایک گھنٹے سے زائد تقریر۔۔۔۔ بہت ہمت ہے خان صاحب کی۔”
ایک اور ٹویٹ میں اینکر پرسن کا کہنا تھا “اتنی تفصیل اور تیقّن کیساتھ حملے کا علم تو تبھی ہو سکتا ہے جب پلان آپ کا اپنا ہو یا کسی جاننے والے کا۔۔۔۔۔۔ کیوں جی؟”
غریدہ فاروقی نے سوال اٹھایا کہ “عمران خان کو اگر واضح اندازمیں وزیرآباد میں حملے کا علم تھا تو کئی اہم سوالات کھڑے ہو جاتے ہیں! کیا عمران خان کیجانب سے سیکیورٹی نظام کو اس سے آگاہ کیا گیا؟ اس علم اور تھریٹ الرٹس کے باوجود سیکیورٹی اقدامات میں خامی کیوں رکھی گئی؟”

FOLLOW US