Monday January 27, 2025

‘عمران خان نے اہم خطاب موخر کردیا ، فوجی قیادت حالات سنبھالنے میں مصروف، کامران خان کا دعویٰ

کراچی: قاتلانہ حملے کےسابق وزیر اعظم عمران خان نےقوم سے اہم خطاب کرنا تھا لیکن اسے چند گھنٹوں کے لیے موخرکردیا ہے ۔ عمران خان زخمی حالت میں شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن سےآج تحریک انصاف تمام اہم رہنماوں اور اتحادیوں نے ملاقات کی ۔اہم ملاقاتوں میں مشاورت کے بعد عمران خان کے قوم سے خطاب کا اعلان کیا گیا تھا ۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرنے بتا یا تھا کہ عمران خان چار بجے قوم سے خطاب کریں گے لیکن یہ خطاب ابھی تک نہ ہو سکا۔ اس حوالے سے سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے بہت ہی اہم خطاب چند گھنٹوں کے لئے موخر کردیا خبریں ہیں فوجی قیادت حالات کو سنبھالنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

FOLLOW US