Monday April 29, 2024

اسد عمر کے بیٹے نے عمران خان پر حملے کے بعد انہیں کیا پیغام بھیجا؟

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عمران خان پر حملے کے بعد اپنے بیٹے کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے لکھا کہ گزشتہ رات میرے بیٹے نے مجھے پیغام دیا کہ بابا اس وقت حالات کیسے بھی کیوں نہ ہو جائیں آپ نے ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے ان سب کے بعد بھی ایک زندگی ہے اور آپ اللہ کے سامنے جوابدہ ہونے پر شرمندہ نہیں ہوں گے۔ان کے بیٹے نے پیغام میں مزید لکھا کہ ‘انا کا مسئلہ بنانے والے آپ کو خوفزدہ نہیں کر سکتے، بلآخر انصاف اس دنیا میں ہوگا یا آخرت میں۔

FOLLOW US