Monday January 27, 2025

عمران خان کی ہسپتال کے کمرے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز کنٹینر کے قریب فائرنگ کے باعث ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے جن کا علاج شوکت خانم میں جاری ہے جہاں سے ان کی خفیہ طور پر بنائی گئی ایک ویڈیو لیک ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پردے کے پیچھے سے بنائی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ عمران خان نے ہسپتال کا مخصوص لباس زیب تن کیا ہواہے اور ان کی ایک ٹانگ پر پلاسٹر کیا گیاہے جبکہ وہ اپنے ساتھ موجود ساتھیوں سے بات چیت کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر ز کا کہناہے کہ ان کا علاج جاری ہے اور وہ ٹھیک ہیں ۔

یاد رہے کہ نوید نامی ملزم نے گزشتہ روز کنٹینر پر فائرنگ کی جس سے ایک معظم گوندل نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں عمران خان سمیت پارٹی کی سینئر قیادت شامل ہے ۔ عمران خان فوری کالے رنگ کی گاڑی میں لاہور شوکت خانم منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر سجاد گورایہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے ان کا علاج کیا ، ڈاکٹر سجاد گورایہ جناح ہسپتال میں آرتھوپیڈک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں ۔

FOLLOW US