Sunday January 19, 2025

نہ فائرنگ ایک شخص نے کی ، نہ ہی فائر نیچے کھڑے شخص کا ہے ، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا دعویٰ

لاہور : سابق صوبائی وزیر داخلہ اور کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ ایک شخص نے نہیں کی اور نہ ہی یہ نیچے کھڑے شخص کافائر ہے ۔ نجی ٹی وی ” بول نیوز” سے گفتگو کرتے کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا کہ میری ساری زندگی اسی کام میں گزری ہے ۔ اگر شفاف تحقیقات ہوئیں تو یہ اتنا ساددہ نہیں کہ دو ٹکے کا انسان پستول لے کر آگیا اور اس نے قوم کا اثاثہ ضائع کرنے کی کوشش کی ، ساری زندگی یہی کام کیا ہے ،یہ نیچے کھڑے شخص کا فائر نہیں ، یہ دو یا تین طرف سے فائر کیا گیا ہے ۔ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب حکومت میں رہتے ہوئے یقینی بنائیں گے کہ واقعے کے پیچھے کون لوگ ہیں ، کچھ دنوں سے جو دھمکیاں دیکھ رہے تھے ، آج ثابت ہو گیا کہ وہ دھمکیاں نہیں تھیں، میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان ایک بہادر شخص ہیں مگر ان کی سکیورٹی کے پیمانے بڑھانے ہوں گے ۔

FOLLOW US