Sunday January 19, 2025

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

گوجرانوالہ: عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے گئی۔تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے وزیرآباد میں داخل ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کی شدید مذمت کی اور واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے بھی واقعے سے متعلق آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے اور واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

FOLLOW US