Sunday January 19, 2025

حملہ آور کو روکنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی، ویڈیو پیغام جاری کردیا

وزیر آباد : عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو روکنے والے نوجوان کی شناخت ابتسام کے نام سے ہوئی ہے جس نے ویڈیو پیغام میں واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
ابتسام نامی نوجوان نے بتایا کہ وہ عمران خان کے کنٹینر سےتقریباً 10 سے 12 فٹ دور تھا ، اسی دوران حملہ آور کیا ، اس نے پسٹل نکال کر جیسے ہی میگزین لوڈ کیا ہے تو میں اس کی طرف بھاگا، اس نے اوپر کی طرف کرکے ایک فائر نکال دیا تھا ، اس کے بعد میں نے اس کا ہاتھ نیچے کی طرف کردیا جس سے نشانہ غلط ہوگیا، اس کے باقی فائر غلط ہوگئے۔ابتسام کے مطابق میں اس کے پیچھے سے بھاگا اور اس کو پکڑ لیا، آگے سے اسے پولیس پکڑ کر لے گئی۔

FOLLOW US