Sunday January 19, 2025

عمران خان کو دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد دو تھی، ان میں سے جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اس کی شناخت فیصل بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں، انہیں شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کیا جا رہا ہے جہاں چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر فیصل سلطان کریں گے جب کہ بورڈ میں سینئر ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

FOLLOW US