لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ فوج جو بھی فیصلہ کرے گی عمران خان اس سے متفق ہوں گے ۔ نجی ٹی وی ” جیو نیوز” کے مطابق سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران صرف سپریم کورٹ اور فوج کے ذریعے ہی ختم ہوگا ، فوج جو بھی فیصلہ کرے گی چیئرمین پارٹی اس سے اتفاق کریں گے ، عمران خان ارمی چیف کے فیصلوں اور ان کی پوزیشن پر کبھی تنقید نہیں کرتے ۔ واضح رہے کہ لاہور کے لبرٹی چوک سے چلنے والا پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ گوجرانوالہ پہنچ چکا ہے ، مارچ کی منزل اسلام آباد ہے ۔