Sunday January 19, 2025

‘پرانے زمانے کی جنگوں کے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے ارشد شریف کو تلوار پکڑائی اور ان سے روشنی نکلنا شروع ہو گئی، مقتول صحافی کی اہلیہ جویریہ صدیقی نے اپنا خواب بیان کردیا

اسلام آباد: مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے اپنا خواب بیان کردیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سپیس سیشن میں بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی خواہش پوری ہو اور لانگ مارچ کامیاب ہو،لوگ لانگ مارچ میں ارشد شریف کو خراج تحسین پیش کریں۔ اپنا خواب بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ آپ کو ان کا ہاتھ نظر آتا ہےاور نور نظر آتا ہے،وہ پوری اپنی زرہ بکتر میں تھے اور ان کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا ،جیسے پرانے زمانے کی جنگو ں میں سلور رنگ کا لباس ہو تا تھا ایسے لباس میں ملبوس تھے ،انہو ں نے اپنی تلوار ارشد شریف کو دے دی اور پھر جب انہوں نے ارشد پر اپنا ہاتھ رکھا تو ارشد کا کپڑے ،جسم ،چہرہ سب چمکنے لگ گیااور اس چمک کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مجھے اپنی آنکھیں بند کرنا پڑیں

FOLLOW US