Sunday January 19, 2025

عمران خان کو گرفتار کرکے کونسی جیل میں رکھیں گے؟ وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا

اسلام آباد: عمران خان کو گرفتار کرکے کونسی جیل میں رکھیں گے؟ وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا۔۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو بلوچستان کی جیل میں رکھیں گے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو انہیں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں نہیں رکھا جا سکتا۔ سندھ میں بھی رکھنا مشکل ہے تو کیا انہیں اسلام آباد میں رکھیں گے؟اس پر جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو بلوچستان کی مچھ جیل کی مرچی وارڈ میں رکھیں گے ۔ اس پر حامد میر نے کہا کہ کسی سیاستدان کو وہاں رکھنا اچھی بات نہیں ،اختر جان مینگل نے مجھے اپنا قصہ سنا یا ہوا ہے جو وہاں رہ کر آئے ہیں ۔اس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہاں پر سیاستدانوں کو رکھا جا تا ہے اور میں نے اختر مینگل سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ اس کو بھی وہاں لائیں گے۔

FOLLOW US