Wednesday May 15, 2024

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری، اتوار تک کہاں پہنچے گا ؟ جانیے

لاہور: تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہےجس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔نئے شیڈول کیمطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا ہے مارچ آج چن داقلعے سے شروع ہو کر گوندالا والا باغ پر ختم ہوگاجس کے بعد مارچ کل پنڈی بائی پاس سے شروع ہوکر گھکڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا جس کے بعد حقیقی آزادی مارچ جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا۔نئے شیڈول کے تحت جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا اور ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے سرائے عالمگیر پہنچے گااتوار کے روز حقیقی آزادی مارچ سرائے عالمگیر سے جہلم تک جائے گا۔

FOLLOW US