Monday January 20, 2025

تحریک انصاف کےلانگ مارچ پرروزانہ کتنے لاکھ روپے خرچ ہورہے ہیں؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر روزانہ 43 لاکھ روپے خرچ ہونےکا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق مارچ کے کوریج پلان پر13 لاکھ روپے روزانہ خرچ ہورہے ہیں، سیٹیلائٹ سے انٹرنیٹ اور ڈی ایس این جیز کے ذریعے کوریج ہورہی ہے اورلاہور کے نامعلوم مقام پر لائیو ٹرانسمیشن کا سسٹم لگاکردکھایاجارہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ساؤنڈسسٹمزپر5لاکھ، جنریٹرز کے دو ٹرکوں پرروزانہ 3لاکھ خرچ ہورہےہیں، سکیورٹی، آپریشنز اسٹاف، بینرز، بل بورڈز، ٹرانسپورٹ پرروزانہ 10 لاکھ روپے کا خرچہ آرہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے پانچویں روز تک 2کروڑ 15 لاکھ خرچ ہو چکے، 7 روز کی میڈیاکوریج کے سیٹیلائٹ سسٹم کیلئے سواکروڑ روپے طے ہوئے تھے، لانگ مارچ ایک ہفتہ بڑھانے سے اخراجات بھی ڈبل ہو جائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ گوجرانوالا پہنچ گیا ہے اور آج مارچ کا 5 واں دن ہے۔

FOLLOW US