Monday January 20, 2025

نواز شریف واپس آکر الیکشن لڑیں میں انہیں انکے حلقے میں ہرانے کا چیلنج کرتا ہوں ۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نواز شریف کو بڑا چیلنج کر دیا

گوجرانوالہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپس آکر اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ باہرسے اسکرپٹ دی جاتی ہے کہ روس سے سستا تیل نہیں لینا، امریکا سے این او سی لی جاتی ہے کہ روس سے تیل لے سکتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں نوازشریف نہیں کہ پاکستان سے بھاگ جاؤں ، نوازشریف انتظارکررہا ہے کہ اس کو طاقتور لوگوں سے این آر او مل جائے اورپھر وہ واپس آجائے، ہم سب مل کرنوازشریف کا استقبال کریں گے، ان کو ائیرپورٹ سے اڈیالہ جیل لے کرجائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی، نوازشریف اور زرداری مل کرسازش کررہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے چیلنج کیا کہ نواز شریف جب بھی واپس آؤ اور الیکشن لڑو، چیلنج کرتا ہوں تمہارے حلقے میں جاکر تمہیں ہراؤں گا

FOLLOW US