Monday January 20, 2025

” اللہ سے دعا کرتا ہوں مجھے ارشدشریف والی موت دینا”، عمران خان

گوجرانوالہ: چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ “میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ وقت تو تیرے ہاتھ میں ہے جب تو نے لیکر جانا ہے اوپر ، لیکن اللہ جب بھی مجھے موت دینا ارشد شریف والی دینا، گیدر کی طرح موت نہ دینا”۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ”ملک کی طاقت مضبوط اداروں میں ہے، میں فوج پر اگر تنقید کرتا ہوں تو وہ پاکستانی کرتا ہے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہے ، میں نے کوئی لندن میں فلیٹس نہیں بنا رکھے،

میں نے باہر پراپرٹی نہیں بنائی ، جب مجھ پر کیس بنے تو میں دم دبا کر بھگوڑے کی طرح لندن نہیں بھاگ گیا، میں اسی ملک میں رہوں گا اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ وقت تو تیرے ہاتھ میں ہے جب تو نے لیکر جانا ہے اوپر لیکن اللہ جب بھی مجھے موت دینا مجھے ارشد شریف کی طرح موت دینا گیدر کی طرح موت نہ دینا۔ سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں پھر سے پوری قوم کو کہہ رہا ہوں کہ یہ ہے فیصلہ وکن وقت ، انصاف آپ کو آزاد کرے گا، جب تک ظلم کا نظام ہوتا ہے جانوروں کا معاشرہ ہوتا ہے ، جنگل کا قانون ہوتا ہے، آپ سب نے میرے ساتھ نکلنا ہے ، جب میں اسلام آباد پہنچوں تو آپ سب نے میرے ساتھ اسلام آباد پہنچنا ہے

FOLLOW US