Monday April 29, 2024

پی آئی اے، رواں سال کے 9 ماہ میں 67 ارب روپے کا خسارہ خسارے میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

سلام آباد : پی آئی اے خسارے سے نہ نکل سکی رواں سال کے 9 ماہ میں67 ارب روپے کا خسارہ۔مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی ائیرلائن کے رواں سال خسارے میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کو رواں سال 2022 کے 9 ماہ میں اربوں روپوں کے خسارے کا انکشاف ہوا ہے۔پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی ائیرلائن کو رواں سال کے 9 ماہ میں 67 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے،خسارے میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال 2021 میں اسی عرصے میں 42 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج منگل کو بیجنگ آمد سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے پہلی براہ راست پرواز بیجنگ پہنچ گئی ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 10 فروری 2020 سے بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان کووڈ 19 کی وجہ سے معطل آپریشن کے بعد پی آئی اے نے اب باضابطہ طور پر دونوں دارالحکومتوں کے درمیان اپنا آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پہلی پرواز پی کے 854جس میں 61مسافر سوار تھے جو گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 2بج کر 55منٹ پر بیجنگ کیپیٹل ایئرپورٹ پہنچی۔ ایک پاکستانی مسافر رضا خان نے سی ای این کو بتایا کہ وہ بیجنگ پہنچنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

FOLLOW US