Monday May 6, 2024

شاہ محمود قریشی کا حکومت کو کھلا چیلنج، حقیقی آزادی مارچ میں لوگ نہیں تو آپ زیادہ کوریج دیکر ہمیں شرمندہ کریں

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر حقیقی آزادی مارچ میں لوگ شریک نہیں تو آپ نے پابندی کیوں عائد کر رکھی ہے ، آپ ہمیں زیادہ سے زیادہ کوریج دیں اور ایکسپوز کریں ہمیں ۔ نجی ٹی وی “بول نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا والے دوست آئیں ہم انہیں عزت دیں گے انہیں کنٹینر پر چڑھا کر عوام کا جم غفیر دکھائیں گے ۔ ہم روز دوپہر کے وقت چلتے ہیں اور مغرب کے بعد 12-13 کلو میٹر کا سفر کر کے رک جاتے ہیں اور ان حالات میں ناممکن ہے کہ جمعرات یا جمعہ کو راولپنڈی یا اسلام آباد پہنچیں ۔

FOLLOW US