Sunday January 19, 2025

’’مجھے ایسا شوہر کیوں نہیں مل سکتا‘‘ ریحام خان کا گانے پر ڈانس کرتے جوڑے کی ویڈیو پر ٹوئٹ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ریحام خان کی جانب سے ری ٹوئٹ کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں ایک جوڑا بھارتی گانے پر ڈانس کر رہا ہے۔ اس ٹک ٹاک ویڈیو کو اپلوڈ کرنے والی صارف نے بھی سب کو اس ویڈیو سے محظوظ ہونے لا مشورہ دیا۔ریحام خان نے اس ویڈیو کو ناصرف ری ٹوئٹ کیا ہے بلکہ صارف کی جانب سے اپلوڈ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے اور اپنے کیپشن سے صارفین کو ہنسنے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ریحام خان نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھے ایسا شوہر کیوں نہیں مل سکتا۔

FOLLOW US