Sunday January 19, 2025

لانگ مارچ: لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے پی ٹی آئی رہنما کے بیان سے نیاپنڈوراباکس کھل گیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جانے کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ اور اپنی حفاظت کیلئے رکھیں گے، اگر حکومت نے غنڈہ گردی کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم پر امن رہیں گے اور امید رکھتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے گی، 25 مئی کی تاریخ دہرائی تو نقصان انہی کا ہوگا۔کامران بنگش کا کہنا تھاکہ پشاور ڈویژن کو ہائی ٹارگٹس ملے ہیں، ہر رکن اسمبلی 1500 سے 2 ہزار افراد اپنے حلقے سے مارچ میں لیکر جائیں گے، اسلام آباد میں 4 روز کا قیام ہوگا اور پھر ان کارکنوں کی جگہ نئے کارکن مارچ میں شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کی قیادت عمران خان کررہے ہیں۔

FOLLOW US