Sunday January 19, 2025

ارشد شریف کا جسد خاکی لے کر غیرملکی پرواز نیروبی سے دوحہ پہنچ گئی

دوحہ : کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی لے کر غیرملکی پرواز نیروبی سے دوحہ پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ارشد شریف کا جسد خاکی آج رات 1 بج کر 5 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا،دوحہ سے اسلام آباد کیلئے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 35 منٹ پر اڑان بھرے گی ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم کے صدر کینیاسے رابطے پر قانونی عمل تیزی سے مکمل ہوا،ارشد شریف کی میت نیروبی سے پاکستان کیلئے روانہ کردی گئی،وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ ارشد شریف کی میت نیروبی سے 1 بج کر 25 منٹ پر روانہ کی گئی،ارشد شریف کی میت کینیا میں پاکستانی سفیر نے روانہ کی۔

FOLLOW US