Monday January 27, 2025

سپیکر پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے 18ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے (ن)لیگ کے 18ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی،سپیکر نے ارکان کے 15 نشستوں کیلئے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ارکان پر 15 نشستوں کیلئے ایوان میں داخلہ کی پابندی عائدکردی گئی،سپیکر نے عبدالرﺅف، سمیع اللہ، محمد وحید، عظمیٰ بخاری کو اجلاس کی 15 نشستوں میں شرکت کیلئے معطل کردیا،صبا صادق، راحیلہ خادم، ربعیہ نصرت، رابعہ فاروقی ، زیب النسا، ذیشان رفیق،کنول لیاقت، گلناز شہزادی، نفیسہ امین، افضل، عادل بخش، سعدیہ ندیم، راحت افزا،سنبل مالک بھی معطل کر دیئے گئے۔ ارکان پر ہفتے کے روز اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے ،لیگی ارکان کی رکنیت معطلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ناکے پر گاڑی نہ روکے جانے اور شناخت کی غلط فہمی کی وجہ سے پاکستانی صحافی مارے گئے، کینیا کے میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

FOLLOW US