Monday January 27, 2025

شہری پر تشدد،لیگی رہنماء عابد شیر علی کیخلاف بڑااقدام اٹھالیاگیا

فیصل آباد : فیصل آباد میں شہری پر تشدد کے معاملے پر رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،عابد شیر علی کیخلاف شاہد پرویز کی درخواست پر تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج ہوا۔ رپورٹس کے مطابق مقدمے میں گھر میں گھسنے اور فائرنگ کرنے سمیت 5 دفعات شامل کی گئی ہیں۔عابد شیر علی کے علاوہ رضوان اور اشرف سمیت 5 نامعلوم افراد کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مدعی شاہد پرویز کا کہنا ہے کہ ملزمان عمران خان کی نا اہلی پر جشن منا رہے تھے،ہلڑ بازی سے روکنے پر عابد شیر علی نے مجھ پر تشدد کرایا۔ملزمان نے میری مدد کرنے والوں کو قتل دھکمیاں بھی دیں۔

FOLLOW US