Monday January 27, 2025

سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی اہلیہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

لاہور : کینیا میں قتل ہونے والے پاکستان کے نامور صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ” کہ میں نے آج ایک دوست ، شوہر اور اپنا پسندیدہ صحافی کھو دیاہے ، پولیس کے مطابق انہیں کینیا میں گولی مار کر قتل کیا گیا ، ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور بریکنگ کے نام پر ہماری فیملی کی تصاویر ، ذاتی تفصیلات اور ہسپتال میں لی گئی تصاویر کو نشر نہ کیا جائے ، ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب ارشد شریف کو کینیا میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ، اس حوالے سے ابھی کوئی بھی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں

FOLLOW US