Monday January 27, 2025

“شہباز شریف ڈگی میں چھپ کر آرمی ہاؤس جایا کرتے تھے” عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف گاڑی کی ڈگی میں چھپ کر آرمی ہاؤس جایا کرتے تھے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا ” شہباز شریف کو ڈگی میں بند کرکے اس کو آرمی ہاؤس لے جایا کرتے تھے۔ اعجاز الحق کا بیان موجود ہے کہ ڈگی میں چھپا کر اس کو لے جاتے تھے، اس سے کیا بات کریں۔” عمران خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر “ڈگی والا” ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے یہ نیوز کانفرنس اعظم سواتی کی رہائی کے بعد ان کے ساتھ بنی گالہ میں کی تھی۔ اسی نیوز کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ بیک ڈور رابطے ناکام ہوچکے ہیں اور وہ جمعے کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

https://twitter.com/MusaNV18/status/1583808931838955521?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1583808931838955521%7Ctwgr%5Eb8b2ae0bc0067d05485224eaafaa64f846f53440%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F22-Oct-2022%2F1500193

FOLLOW US