Tuesday January 21, 2025

مسلم لیگ (ن)کے رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی،، چار گولیوں کی اطلاعات

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کردی گئی ۔ میڈیاپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور متوقع صوبائی اسمبلی اُمیدوار عرفان امین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے وقت عرفان امین گاڑی میں موجود نہیں تھے ۔ گاڑی کی ونڈ اسکرین پر چار جگہ گولیوں کے نشانات تھے۔ پولیس کا کہنا ہے

کہ ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔تحقیقات کےلئے تمام پہلوئوں کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے کہ آیا کہ یہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے۔

FOLLOW US