Monday November 25, 2024

وقت آگیاہے آپ سب اپنے حقوق کےلیے نکلیں ،نااہلی کے بعد کپتان نے قوم کے نام پیغام جاری کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد اپنے ویڈیوپیغام میں کہاکہ جب تک میرے یہ الفاظ آپ تک پہنچیں گے مجھے ایک ناجائز کیس میں بندکردیاگیا،اس سے ایک چیز آپ سب کوواضح ہوجانی چاہیے کہ پاکستان میں جوآئین ہمیں حقوق دیتاہے جوجمہوریت ہے وہ دفن ہوچکی ہے ،جمعہ کوفیصلے کے بعد ویڈیوپیغام میں عمران خان نے کہاکہ ہوسکتاہے اس کے بعدمجھے آپ سے بات کرنے کاموقع نہ ملے اس لیے میں آج آپ سے دوتین باتیں کرناچاہتاہوں ،سب سےپہلے پاکستانی قو م مجھے پچاس سال سے جانتی ہےمیں نہ کبھی پاکستان کے آئین کے خلاف گیاہوںنہ میں نے کبھی پاکستان کاقانون توڑاہےاورمیں جب سے سیاست میں آیامیری ہمیشہ کوشش رہی کہ میں جوبھی اپنی جدوجہدکروں وہ میں آئین کے اندر رہ کرکروںآج جوکیاجارہاہے

وہ اس لیے نہیں کیاجارہاکہ میں نے کوئی قانون توڑ اہےیہ صرف اس لیے کیاجارہاہےکہ یہ چاہتے ہیں کہ یہ جوحقیقی آزادی کی تحریک ہےاس سے پیچھے ہٹ جائوںاوریہ اس لیے کیاجارہاہےکہ یہ کرپٹ چوروں کاٹولہ،امپورٹڈ حکومت جوہمارے اوپرمسلط کی گئی ہےیہ چاہتے ہیں کہ میں اس کوقبول کرلوںمیں آج آپ سب سے اپیل کررہاہوں کہ آپ کواپنے حقوق اورحقیقی آزادی کے لیے سب کونکلناپڑے گاکبھی بھی کسی قوم کوپلیٹ میں آزادی نہیں دی جاتی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہےآزادی کے لیے جہادکرنی پڑتی ہےمحنت کرنی پڑتی ہے اورپھراللہ قوم کوآزادی کاتحفہ دیتاہےیہ وقت آگیاہےآپ سب اپنے حقو ق کے لیے نکلیں۔

FOLLOW US