Sunday January 19, 2025

میں پاکستان کا واحد زندہ سیاستدان ہوں۔لال حویلی کیلئے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا۔شیخ رشید نے ایک اور بہت بڑا چیلنج کر دیا

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی خالی کروانے کے لیے میری لاش کے اوپر سے گزرنا پڑے گا۔ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے حالیہ انٹرویو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھیں لال حویلی خالی کروانے کے کیس سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا۔ میزبان کے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہاں لڑائی عمارتوں سے شروع ہوتی ہے، ایف بی آر بلا رہی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی کے لیے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا ، میں بچپن میں لال حویلی کے نیچے ایک چائلڈ لیبر کے طور پر کتابیں بیچتا تھا، میں نے یہاں جھنڈا لہرایا، میں یہ جھنڈا کہیں بھی لہرا سکتا تھا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا

کہ میں نے عام آدمی کی حیثیت سے پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا، مجھ سے زیادہ نہ کسی نے جیل کاٹی، میں پاکستان کا واحد زندہ سیاستدان ہوں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ اس لیے کھڑا ہوں کیونکہ میں نسلی اور اصلی ہوں۔ یاد رہے کہ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کروانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر گزشتہ روز راولپنڈی کی سیشن عدالت نے لال حویلی 7 روز میں خالی کرنے کا حکم معطل کر دیا تھا۔

FOLLOW US