Sunday January 19, 2025

فرح گوگی کا راناثناءاللہ پر ایسا جوابی وار کہ اٹھنے کے قابل نہ رہے۔۔۔بہت بڑا قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ فرح خان نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے کرپشن سمیت دیگر الزامات عائد کرنے پر نوٹس بھیجا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے اپنے وکیل کے ذریعے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کوقانونی نوٹس ارسال کیا۔ قانونی نوٹس کے متن کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کے دورے میں فرح خان نے کرپشن کی۔وفاقی وزیر داخلہ کے جھوٹے بیان سے شہرت متاثر ہوئی،رانا ثناء اللہ 7 روز میں اپنا بیان واپس لے ورنہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کیخلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکٹر اراضی الاٹ کرانے کے الزام میں درج مقدمہ اینٹی کرپشن نے خارج کیا۔

مقدمہ ختم کرنے کیلئے تفتیش فیصل آباد سے لاہور منتقل کی گئی،مقدمے میں فرح خان کی والدہ اور فیڈمک کے افسران بھی شامل تھے،اراضی الاٹ کرانے کیلئے فرح خان اور اسکی والدہ کے نام کمپنی بنائی گئی۔ مقدمہ خارج کرنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے حکم جاری کیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے پاس ڈی جی اینٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی رہا،سابق ڈی جی رائے منظور ناصر کے ہوتے ہوئے تفتیش میں فرح خان کو بے گناہ قرار دیا گیا،رائے منظور ناصر کو ایک ماہ بعد تبدیل کر کے اری گیشن محکمہ کا سیکرٹری لگایا گیا۔ مقدمہ ختم کرنے کے بعد ڈائریکٹر ویجیلنس فائل لیکر فیصل آباد گئے،مقدمہ ختم کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔اس سے قبل نیب لاہور نے فرح خان،احسن جمیل گجر کی شیخوپورہ میں جائیدادوں کی تفصیلات طلب کیں، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،فرح خان اور جمیل گجر کے نام پر زرعی اراضی، مکان، پلاٹس کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔فرح خان سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری شروع کی گئی تھیں۔

FOLLOW US