Monday April 29, 2024

راولپنڈی میں ہونےوالی میٹنگ پاکستان کےلئے خوش آئند ثابت ہوگی،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ راولپنڈی میں ہونےوالی میٹنگ پاکستان کےلئے خوش آئند ثابت ہوگی۔حکومت نے ملک کاسیاسی اورمعاشی دیوالیہ نکال دیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہمیں اسمبلی اس لئے لاناچاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے۔ان کا کہناتھا کہ10روزمیں فائنل راو¿نڈ ہوگا۔اکتوبرنومبر فیصلہ کن ہوگا۔لانگ مارچ یاالیکشن کی تاریخ،ایک کاہوناضروری ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہناتھا کہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کےساتھ ہوتے ہیں،ظالموں کےساتھ نہیں۔نیب کی عدالتیں4اورکیس3رہ گئے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ ڈارکوIMFاور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ بجلی کے بعد سردیوں میں گیس کابحران سر پرآگیا۔اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے۔رانا ثنااللہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔

FOLLOW US