Sunday May 19, 2024

اب دولہا کی تصویر قاضی صاحب لیں گے۔۔ قانون میں 5 تبدیلیاں اور شادی سے متعلق نئے قوانین جس میں جیل بھی ممکن

حکومت نے نکاح رجسٹر ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا، شنید ہے کہ نکاح رجسٹر کی جگہ ایک ڈیجیٹل ٹیب متعارف کروایا جائے گا۔ پاکستان لائرز فورم کے مطابق نئے قانون کے تحت لوکل گورنمنٹ کی جانب سے امام مسجد کو ٹیب چلانے کی تربیت دی جائے گی۔ اگر ایک نکاح کی فیس جمع نہ کروائی گئی تو دوسرا نکاح درج نہیں ہوسکے گا۔ نکاح خواں کا اکاؤنٹ ہوگا اس میں نکاح کی فیس نکاح خواں جمع کرائے گا۔ امام مسجد کی سم کے ذریعے پیسے لوکل گورنمنٹ کے اکاؤنٹ میں جائیں گے۔ دولہا کی تصویر بھی نکاں خواں بنائیں گے، اگر دلہا کسی کیس میں مفرور ہوا، ٹیکس چور یا کسی بھی جرم میں مطلوب ہوا تو اس کو موقع پر گرفتار کیا جائے گا کیونکہ اس ٹیب کا تصویری رابطہ نادرا سے منسلک ہوگا۔

شادی کیلئے گواہان کے شناختی کارڈ پہلے اسکین کئے جائیں گے پھر ان کے انگوٹھے لگوائے جائیں گے، اگر شناختی کارڈ اور انگوٹھے میچ ہوں گے تو ہی گواہی قبول ہوگی۔ واضح رہے کہ فی الحال یہ قوانین زیر غور ہیں ان پر عملدرآمد ابھی شروع نہیں ہوا تاہم قانونی ماہرین کی جانب سے ان قوانین کو عوامی آگاہی کیلئے خبر کی صورت میں جاری کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ قوانین ابھی زیرِ غور ہیں لیکن اگر یہ نافذ کیے بھی جاتے ہیں تو بظاہر ان پر عملدرآمد کسی حد تک مشکل نظر آتا ہے- لیکن آپ اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں-

FOLLOW US