Sunday January 19, 2025

شاہ رخ جتوئی بھی رہا، کوئی امیر اور طاقتور بچا تو نہیں جیل میں؟ اسد عمر

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے شاہزیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر نے کے فیصلے پر سیاستدانوں نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی بھی رہا، کوئی امیر اور طاقتور بچا تو نہیں جیل میں۔ سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اس کیس کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاہ رخ جتوئی بھی رہا، کوئی امیر اور طاقتور بچا تو نہیں جیل میں؟ ، فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے وڈیرہ شاہی مضبوط اور عدالتی نظام مزید کمزور ہو گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہاکہ شاہ زیب قتل کیس کے فیصلے نے بہت مایوس کیا۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما آصف کرمانی نے کہا کہ شاہ زیب قتل کیس کے ملزموں کی بریت سے معاشرے میں منفی پیغام گیا ہے، پاکستان میں بااثر اشرافیہ اور ان کی اولادوں کو لائسنس ٹو کِل کی سہولت با آسانی دستیاب ہے، ایسے واقعات اور حالات معاشروں میں لا قانونیت کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔

FOLLOW US