Thursday May 9, 2024

آپ حکومت کے چیئرمین ہیں یا ہمارے ؟، سینیٹر فیصل جاوید کے سوال پر چیئرمین سینٹ نےدلچسپ جواب دیدیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے پر سینیٹر فیصل جاوید اور چیئرمین سینیٹ میں مکالمہ ہوا ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر ارکان نے چیئرمین افس میں دھرنا دیا ۔سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین سینیٹ سے پوچھا کہ آپ حکومت کے چیئرمین ہیں یا ہمارے ۔

جس پر چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی نے جواب دیا کہ میں ہاؤس کاچیئرمین ہوں ۔ خیال رہے آج سیشن عدالت اسلام آباد نے ایف آئی اے کی اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹراعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، ملزم اعظم سواتی کو سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا،ملزم کے وکیل بابراعوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل بابراعوان نے کہاکہ اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکی جائے ،ایف آئی اے نے مزید3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،ابھی تک یہی استدعا ہے ٹویٹ برآمد کرنی ہے ،ایف آئی اے 40 آرٹیکلزبرآمد کر چکی ہے ۔عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

FOLLOW US