Monday November 25, 2024

آئی ایم ایف نے سبسڈیز نہ دینے کا کہا ہے،ان سے کیے وعدے پورے کیے جائیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

واشنگٹن: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سبسڈیز نہیں دی جانی چاہئیں ، ان سے کیے وعدے پورے کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کے دوران ورلڈ بینک،آئی ایم ایف کواعتماد دلانا تھا کہ پاکستان اپنی معاشی پالیسیوں کو جاری رکھے گا، انہوں نے کہا کہ بجٹ ریفارمز میں 15 سے 20 فیصد تک کام رہ چکا ہے،توانائی سیکٹر میں ریفارمز کا عمل بھی جاری رہےگا،فیٹف کی میٹنگ ہونے والی ہے،امید ہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بلیک لسٹ میں جانے سے بچنے کے لیے بہت کام کیا، فیٹف نے کوئی اعتراض کیا تو اس کو دور کرنےکی کوشش کریں گے،ورلڈ بینک اور دیگراداروں نے سیلاب سے 32.4 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے،سیلاب سے بحالی کے لیے پاکستان پہلے ہی کام کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اب تک سیلاب سے بحالی پر 99 ارب روپے لگائے جا چکے ہیں اور مزید کام جاری رہےگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں جس سے امریکا کی طرف سے شکوک و شبہات کا اظہار ہوتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی مضبوط اور محفوظ ہے۔

FOLLOW US