Monday January 27, 2025

پی پی 241 بہاولنگر، پی ٹی آئی نے تقریباً 12 ہزار کی لیڈ سے میدان مار لیا

بہاولنگر : صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 241 بہاولنگر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تقریباً 12 ہزار کی لیڈ سے میدان مارلیا۔ حلقے کے تمام 168 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 241 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک محمد مظفر خان نے 59 ہزار 956 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ ستار 48 ہزار 47 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں تحریک انصاف نے 11 ہزار 909 ووٹوں کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کاشف محمود کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے 48 ہزار 543 ووٹ لیے تھے تاہم انہیں جعلی ڈگری کی بنا پر نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

FOLLOW US