اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل امیدوار غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں غلام بلور کا کہنا تھاکہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی پر ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا۔ قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات: عمران خان کو 6 اور پی پی کو 2 نشستوں پر واضح برتری انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم نہیں کرتا،
صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی، حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے۔ غلام بلورکا کہنا تھاکہ مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا، مردان اور چارسدہ کے نتائج کا علم نہیں۔ این اے 31 پشاور 5 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیت یقینی ہے۔ اب تک کے 265 میں سے 256 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 56746 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے 31711 ووٹ حاصل کیے۔