لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں عام انتخابات کا اعلان ہوجائے گا۔ ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے دوران شہباز گل نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ آج کے نتائج کے بعد ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’قوم تیار ہو جائے، انشاللہ اگلے چند دن میں جنرل الیکشنز کا اعلان ہونے جا رہا ہے‘۔
آج کے رزلٹس کے بعد ملک جنرل الیکشنز کی طرف بڑھ رہاُہے۔ قوم تیار ہو جائے انشاللہ اگلے چند دن میں جنرل الیکشنز کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ اس وقت پوری قوم کی ایک ہی آواز ہے کہ غلامی کسی صورت قبول نہیں۔ پاکستان کی عوام اپنے فیصلے خود کرنا چاہتی ہے اور عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 16, 2022