Monday January 27, 2025

پی پی 139 شیخو پورہ، پی ٹی آئی کو شکست، ن لیگی امیدوار کامیاب

شیخو پورہ : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری افتخار احمد بھنگو نے کامیابی حاصل کرلی۔ پی پی 139 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار 43 ہزار 435 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار ابوبکر شرقپوری 41 ہزار 673 ووٹ حاصل کرسکے۔ خیال رہے کہ یہ نشست میاں جلیل احمد شرقپوری کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، وہ سنہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

FOLLOW US