Monday January 27, 2025

رہنما اے این پی ثمر بلور کی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

پشاور : اے این پی کی رہنما ثمر بلور نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے،ثمر بلور نے ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ثمر بلور نے ووٹ کاسٹ کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا جاری کر دی۔ ثمر بلور کا کہنا ہے کہ میری ویڈیو کارکنوں نے بنائی اور میں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی،معلوم نہیں تھا کہ ویڈیو شیئر کرنا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اضلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ثمر بلور رکن صوبائی اسمبلی اور بشیر بلور کی بہو ہیں۔ دوسری جانب فیصل آباد میں این اے 108 میں ن لیگ کے ووٹرز نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ ن لیگ کے ووٹرز کو پولنگ بوتھ میں موبائل فون ساتھ لے جانے کی اجازت دی گئی،ووٹرز نے شیر کے نشان پر مہر لگا کر بیلٹ پیپر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

پریزائیڈنگ افسر کی جانبدار پر مخالف ووٹرز نے غم و غصہ کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ مردان میں این اے 22 میں بھی ووٹرز نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ یاد رہے کہ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار ہیں جبکہ ملتان کے حلقے این اے 157 پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں جن کا مقابلہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سے ہے۔ قومی اسمبلی کی آٹھوں نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھی۔

FOLLOW US