واشنگٹن: امریکی ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایک اوورسیز پاکستانی کی جانب سے تضحیک آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کی جانب سے سخت جملے کہے جس کے بعد اسحاق ڈار نے مذکورہ شخص کو کہا کہ ’تم جھوٹے ہو‘ جس پر اس شخص نے وفاقی وزیر کو چور اور جھوٹا کہہ
کر پکارا۔ اسی اثنا میں اسحاق ڈار کے ہمراہ ایک شخص کو بھی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جس نے اوورسیز پاکستانی کو دھمکی دی کہ ’تم مجھے نہیں جانتے‘۔ بعدازاں مذکورہ شخص اور اوورسیز پاکستانی کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا میں ہیں۔ پاکستان ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد بین الاقوامی قرض دہندگان سے نئی شرائط کا مطالبہ کرے گا۔ وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے ایجنسیوں کو ملک میں ہونے والی تباہی کے بارے میں بریفنگ دی جس سے انفراسٹرکچر، فصلیں اور لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔
https://twitter.com/Paknewsisbest/status/1580506577320042497?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1580506577320042497%7Ctwgr%5Ed5f4e6ee19a14d7e8ea240054a23ea2b7fb1f253%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailyausaf.com%2Finternational%2Fnews-202210-149611.html