Monday November 25, 2024

معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی اور دیگر آپشنز پر غور شروع

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر حکومت سے علیحدگی اور دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔ جیونیوز نے ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کے تمام سینیٹرز، وزراء، ایم این ایز اور اراکین اسمبلی کو ہنگامی طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے، ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدے کے معاملے پر دو روز قبل دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات میں بلدیاتی قانون میں ترامیم پر اتفاق ہوا تھا اور گزشتہ روز اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت ہونی تھی جس پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے نکلنے سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے، اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ہنگامی اجلاس بھی متوقع ہے۔

FOLLOW US