Sunday January 19, 2025

مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ، سابق چیف جسٹس شہید

کوئٹہ : خاران میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نورمسکانزئی شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق محمد نورمسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) رخشان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا۔خیال رہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہے۔

FOLLOW US