Monday April 29, 2024

سوچ رہا ہوں اپنے خلاف کوئی فیصلہ کرلوں ڈپریشن کی آخری حد پر ہوں کچھ بھی کر سکتا ہوں شیخ رشید دلبرداشتہ

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے حلقوں کے بہت برے حالات ہیں، دو تین دن سے سوچ رہا ہوں کہ کوئی بڑا فیصلہ کر لوں، سوچ رہا ہوں اپنے خلاف کوئی فیصلہ کرلوں، حالات دیکھے نہیں جا رہے، میں ڈپریشن کی انتہائی حد میں ہوں، کچھ بھی کر سکتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ میری ان اداروں سے محبت ہے، میں اداروں کو عظیم سمجھتا ہوں، میں اس فوج کو عظیم سمجھتا ہوں، میں اداروں کو بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس دوران اداروں کا احترام اور تقدس مجروح نہ ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنا بیان خود دے رہا ہوں، میں ایک سیٹ کی سیاست کرنے والا سیاستدان ہوں، پچھلے 55 برسوں سے، 16 دفعہ میں وزیر رہا ہوں، میں دیانتداری سے کہہ رہا ہوں کہ اس آگ کو کوئی نہیں روک سکے گا، نہ عمران خان نہ ہی شیخ رشید۔ اُن کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ کال سے پہلے ہی یہ معاملات طے پا جائیں ورنہ کال کوئی نہیں سنبھال سکے گا ، میں سب اداروں سے براہِ راست اپیل کرتا ہوں کہ سب کو ایک جگہ بٹھائیں اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کروائیں، اگر یہ (پی ڈی ایم) تاریخ نہیں دیں تو اِنہیں اٹھا کر باہر پھینک دیں، جو الیکشن جیتے، حکومت اس کے حوالے کردیں، اسی میں پاکستان کی بہتری ہے۔

FOLLOW US