Monday January 20, 2025

اعتزازا احسن بھی زیر اعتاب،پیپلزپارٹی رہنما کےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیا

لاہور: پیپلزپارٹی نے اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی آج ہی سفارشات پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو بھجوائے گی۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹوکمیٹی کے آج اجلاس میں اعتزاز احسن کےبیانات کےخلاف قرارداد منظورکی جائے گی، انہیں پنجاب ایگزیکٹوکمیٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس بھی بھجوایا جائےگا۔ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ آصف زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

FOLLOW US